Ahsaas scholarship for needy ones.

 اپنے اردگرد غریب بچوں تک یہ لنک پہنچا کر ان کی زندگی کو منّور کیجیئے :

‎تعلیمی سال 2020/21 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ 

‎پورٹل کا لنک درج ذیل ھے


‎‏https://Ehsaas.hec.gov.pk


ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جن طلباء کی فیملی انکم 45,000 روپے ماھانہ  سے کم ہے وہ احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے۔ پروگرام کے دائرہ کار میں   چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Supervispry jobs in GOV in Lahore

Jobs in GC University 2021

District Education Authority jobs 2021